قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت شروع ہوگیا۔اجلاس میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان بھی موجود ہیں جبکہ اپوزیشن سینیٹرز وزیراعظم کے مہمانوں کی گیلری میں براجمان ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق مہمانوں کی گیلری کا پاس نہ ہونے پر گیلری میں بیٹھنے سے محروم رہے جس کے بعد نعیم الحق پاس حاصل کرنے کے لیے اسپیکر ایاز صادق کے چیمبر میں گئے۔
پاکستان جسٹس و ڈیموکریٹک پارٹی کے سربراہ افتخار چوہدری نےاپنے2ساتھیوں کےہمراہ پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کرنے اور کارروائی دیکھنےکی استدعا کی تھی۔
افتخار چوہدری کے ترجمان شیخ احسن الدین کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے انہیں صرف ایک کارڈ جاری کیا گیا،کارڈ جاری کرتےہوئےسابق چیف جسٹس کے استحقاق کو مدنظر نہیں رکھا گیا۔
سابق صدر آصف زرداری کے پیر اعجاز شاہ بھی پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے ہیں، اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ فقیر آدمی ہوں، پاگلوں میں پھنس گیا ہوں۔