• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کا تمام اسٹاک مارکیٹ میں لایا جائے، عوام کو ریلیف کیلئے صوبائی حکومتیں فیلڈ میں نظرآئیں، وزیراعظم

اسلام آباد(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی‘عوام کو ریلیف دینے کے لیے صوبائی اور ضلعی حکومتیں فیلڈ میں نظر آئیں۔

عوام کے سامنے حقائق اور اعداد و شمار پیش کیے جائیں اور موثر آگاہی مہم چلائی جائے، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوری کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار پیر کو یہاں قیمتوں پر کنٹرول سے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اس وقت موجود چینی کے تمام اسٹاک کو مارکیٹ میں لایا جائے اور 15 نومبر سے پورے ملک میں گنے کی کرشنگ کا آغاز کیا جائے۔

کرشنگ قوانین پر سختی سے عملدرآمدکو یقینی بنایا جائے گا۔ اجلاس کو آگاہ کیا گیا کہ اس وقت ملک میں وافر مقدار میں چینی موجود ہے۔ مگر سندھ کے شوگر ملوں کی بندش کے فیصلے سے قیمتیں بڑھیں ہیں۔

تازہ ترین