• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرشنگ سیزن شروع‘ چینی ایکس ملز ریٹ میں 30روپے کلو کمی

اسلام آباد (حنیف خالد) پاکستان میں شوگر کرشنگ سیزن 8نومبر سے شروع کر دیا گیا۔ سندھ کی کرن شوگر ملز اور نوڈیرو شوگر ملز چالو ہو گئیں۔ کرشنگ سیزن شروع ہوتے ہی چینی کے ایکس ملز ریٹ میں تیس روپے کلو تک کمی آ گئی۔ کل سے چمبڑ شوگر ملز حیدرآباد‘ مٹیاری شوگر ملز اور اسکے اگلے روز 11نومبر کو خیر پور شوگر ملز بھی چلنا شروع ہو جائینگی۔ اسی ہفتے سندھ کی ساری شوگر ملیں گنا پیلنا اور چینی مارکیٹ میں بھجوانا شروع کر دیں گی۔ اگلے ہفتے 15نومبر تک حکومت پنجاب نے تمام شوگر ملوں کو کرشنگ سیزن شروع کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔ احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والی شوگر ملوں کو بھاری جرمانے اور ضروری ایکشن ہو گا۔ پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے یہ سٹینڈ لے لیا ہے کہ جب تک وزیراعظم پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے وفد کو ملاقات کا وقت نہیں دیتے ایسوسی ایشن کے مسائل کا حل نہیں نکالتے ایسوسی ایشن کی رکن ملیں کرشنگ سیزن شروع کرنے کی پوزیشن میں نہیں۔

تازہ ترین