• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگی چینی کی فروخت پر انتظامیہ کی کارروائی، متعدد دکانیں سر بمہر

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) شہر و کینٹ کے علاقوں میں مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی میں13دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر راولپنڈی سٹی وقاص صفدر سکندری نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر سرکاری نرخوں پر چینی فروخت نہ کرنے پر چار دکانداروں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرائیں۔ انہوں نے دکانوں پر ریٹ لسٹیں بھی چیک کیں اور دکانوں پر چینی کے سرکاری نرخ 90 روپے فی کلو نمایاں طور پر آویزاں کرنے کی ہدایت کی۔ اسسٹنٹ کمشنر کینٹ نوشین اسرار نےڈھیری ، ویسٹریج، پشاور روڈ و دیگر علاقوں پر چھاپے مارے اورمہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے 9 افراد کے خلاف مقدمات درج کرائے۔مہنگے داموں چینی فروخت کرنے والے متعدد افراد کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔دکانداروں کو 25 ہزار روپے جرمانہ بھی کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر راولپنڈی محمد علی نے کہا ہے کہ ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے۔
تازہ ترین