سعودی عرب، مصر اور اردن سمیت جنوبی اسرائیل میں زلزلے کے جھٹکے سے خوف وہراس پھیل گیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلے کا مرکز خلیج عقبہ کا شہر نوبیع سے 8کیلومیٹر جنوب میں تھا۔ جھٹکے سعودی عرب کے شمال مغربی علاقوں، مصر کے مشرقی حصے سمیت اردن اور جنوبی اسرائیل میں بھی محسوس کیے گئے۔
اگرچہ جھٹکوں سے کسی بھی قسم کے نقصانات کی اطلاع نہیں ملی تاہم زلزلے کا مرکز وہی تھا جو 1995 ءمیں 7اعشاریہ 3 کی شدت کے ساتھ آیا تھا جس سے مصر، سعودی عرب، اردن سمیت لبنان، قبرص اور یونان میں بھی محسوس کیا گیا تھا۔