• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کا عشائیہ، بلاول و دیگر کو دعوت


مسلم لیگ نون کے صدر اور قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف نے اپوزیشن جماعتوں کے ممبرانِ قومی اسمبلی و سینیٹ کو آج عشائیے پر مدعو کر لیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کی جانب سے عشائیے میں چیئرمین پیپز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، جمعیت علمائے اسلام ف کے پارلیمانی لیڈر مولانا اسعد محمود، عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما امیر حیدر ہوتی سمیت اپوزیشن جماعتوں کے دیگر رہنماؤں کو مدعو کیا گیا ہے۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کے عشائیے میں پارلیمنٹ میں حکومتی قانون سازی روکنے کی مشترکہ حکمتِ عملی بنائی جائے گی۔

تازہ ترین