مقبوضہ کشمیر میں قابض انتظامیہ نے کورونا وبا کی آڑ میں کئی علاقوں میں کرفیو نافذ کردیا۔
قابض انتظامیہ نے سری نگر کے 14 علاقوں میں 10 روز کے لیے کرفیو نافذ کر کے دفعہ 144 کے تحت اجتماعات اور پبلک ٹرانسپورٹ پر بھی پابندی عائد کر دی ہے۔
کرفیو کا نفاذ پیر اور منگل کی درمیانی شب سے کردیا گیا ہے، مقبوضہ وادی میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 125 نئے کیسز اور 3 اموات رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ وادی میں سیاہ فنگس کے 49 مریضوں کی تصدیق بھی کی گئی ہے۔