• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم پر قمر زمان کائرہ کے تبصرے پر حافظ حمد اللّٰہ کا ردعمل


اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ کے بیان پر جواب دے دیا۔

پی پی رہنما کے پی ڈی ایم سے متعلق تبصرے پر حافظ حمد اللّٰہ کا ردعمل سامنے آیا ہے، جس میں انہوں نے اپوزیشن جماعت پر پیٹھ میں چھرا گونپنے کا الزام دہرایا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے بغیر پی ڈی ایم بحال بھی ہے، فعال بھی اور میدان عمل میں بھی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے سینیٹ میں، اپوزیشن لیڈر کے عہدے کے حصول کے لئے پی ڈی ایم کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی پی پی نے صادق سنجرانی کو جتوایا اور غفور حیدری کو ہروایا قمرزمان کائرہ بتائیں کیا ایسا نہیں تھا؟

حافظ حمد اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ قمر زمان کائرہ اور پیپلز پارٹی یہ بتائیں کیا یہ ایک ٹکٹ میں دو مزے لینے کی کوشش نہیں تھی؟

انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم پر تنقید کرکے پی پی حکومت کی نہیں اپوزیشن کی اپوزیشن کررہی ہے۔

پی ڈی ایم ترجمان نے کہا کہ اپوزیشن اتحاد میں اگر پی پی واپس آنا چاہتی ہے تو مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کی قیادت سے رجوع کرے۔

تازہ ترین