سیف سٹی اسلام آباد میں دن دیہاڑے کیش وین لوٹنے والے ملزمان اب تک قانون کی گرفت میں نہ آسکے۔
آئی جی اسلام آباد نے ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں تفتیشی ٹیم بنادی، جو 7 دن میں رپورٹ پیش کرے گی۔
گزشتہ روز تھانہ آئی نائن کی حدود میں گاڑی اور موٹرسائیکل پر سوار 5 ملزمان نے گارڈ کو بندوق کا بٹ مار کر زخمی کیا اور وین سے رقم سے بھرے 3 بیگ لے کر فرار ہو گئے تھے۔