وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران جرائم کی شرح میں اضافہ ہوگیا ہے۔
دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں گزشتہ ایک ہفتے میں سنگین جرائم کی 100وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق دارالحکومت میں ایک ہفتے کے دوران کمسن بچی سمیت 4 افراد قتل ہوئے جبکہ لڑائی جھگڑے کے 12واقعات میں 3 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
دستاویز کے مطابق اسلام آباد میں 12موٹرسائیکلیں، 15گاڑیاں چھیننے اور چوری ہونے کے واقعات رونما ہوئے۔
رپورٹ کے مطابق اس دورانیے میں اسلام آباد میں بینک کیش وین سے 3 کروڑ روپے چھیننے کی واردات سمیت 8وارداتیں ہوئیں۔
دستاویز کے مطابق ایک ہفتے کے دوران خواتین کے اغوا کے 5 واقعات ہوئے جبکہ زنا اور بدفعلی کے 4 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آبادمیں ایک ہفتے میں مویشی چوری سمیت 14 اورموبائل چھیننے کی 12وارداتیں سامنے آئیں۔