کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کرنسی مارکیٹ ، آئی ایم ایف معاہدے میں تاخیر کے باعث ایک بار پھر روپے پر دباو میں اضافہ،انٹر بینک میں ڈالر 171روپے اور اوپن مارکیٹ میں 174کی حد عبور کر گیا ،فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 1.05 روپے کے اضافے سے 170.60 روپے سے بڑھ کر 171.65 روپے اور قیمت فروخت 1.15 روپے کے اضافے سے 170.70 روپے سے بڑھ کر 171.85 روپے ہو گئی ہے،دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں1.50 روپے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید172.50 روپے سے بڑھ کر 174.00 روپے اور قیمت فروخت 173.00 روپے سے بڑھ کر 174.50 روپے ہو گئی ہے ،فاریکس رپورٹ کے مطابق 1.50 روپے کے اضافے سے یورو کی قیمت خرید 198.00 روپے سے بڑھ کر 199.50 روپے اور قیمت فروخت 200.00 روپے سے بڑھ کر 201.50 روپے ہو گئی ہے جبکہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 2.70 روپے کے اضافے سے 231.50 روپے سے بڑھ کر 234.20 روپے اور قیمت فروخت 2.20 روپے کے اضافے سے 236.20 روپے ہو گئی ہے۔