کراچی (اسٹاف رپورٹر) کورونا کے سبب بایو ببل کرکٹرز کیلئے پریشان کن ثابت ہورہا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بھی اس کا اعتراف کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بائیو سکیور ببل ایک مشکل زندگی ہے، دو سے ڈھائی سال ببل میں رہ کر کرکٹ کھیلی، ببل کی وجہ سے اگر کوئی کھلاڑی پریشان ہوتا ہے تو مل کر اس کا حوصلہ بڑھاتے ہیں تاہم بائیو سکیور ببل میں بھی گروپ سرگرمیاں ہوتی رہتی ہیں۔