• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاق نے روٹیشن پالیسی کے تحت سندھ پولیس کے گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز کے تبادلے کر دئیے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) وفاق نےروٹیشن پالیسی کے فیز 2تحت سندھ پولیس کے گریڈ 20 کےڈی آئی جیز کے تبادلے کر دئیے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق ڈی آئی جی سیکوریٹی مقصود احمد ،ڈی آئی جی ساؤتھ جاوید اکبر ریاض اور ڈی آئی جی ا سپیشل برانچ نعیم احمد شیخ کی خدمات حکومت پنجاب کے حولے کر دی گئیں ۔ ڈی آئی جی ایسٹ ثاقب اسماعیل میمن،ڈی آئی جی عبد اللہ شیخ اور ڈی آئی جی سی آئی اے نعمان صدیقی جبکہ محمد یونس چانڈیوکا ایف آئی اےسے تبادلہ کر کے ان کی خدمات بھی حکومت خیبر پختونخوا کے سپرد۔ جبکہ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی عمر شاہدکا تبادلہ بلوچستان کر دیا گیا ۔دریں اثنا خیبرپختونخوا ، اور پنجاب سے گریڈ 20 کے ڈی آئی جیز کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے کی گئیں جن میں خیبر پختونخوا سے محمد کریم خان کی خدمات سندھ حکومت کے حوالے ،محمدزبیر دریشک کا تبادلہ پنجاب سے سندھ کر دیا گیا ،عبدالغفور آفریدی کا تبادلہ خیبرپختونخوا سے سندھ کیا گیا ،سید خرم علی کا پنجاب سے تبادلہ کرکے سندھ کردیا گیا ، زعیم اقبال شیخ کی خدمات پنجاب سے سندھ حکومت کے حوالے ، سہیل اختر کو پنجاب سے سندھ حکومت تبادلہ کیا گیا ، انعام وحید خان کی خدمات پنجاب سے حکومت سندھ کے حوالے کر دی گئیں ۔

تازہ ترین