استنبول(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے نئی زندگی ملنے پر ﷲ کا شکر ادا کیا ہے۔حمائمہ ملک نے انسٹاگرام پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ حال ہی میں ان کی اپینڈکس کی کامیاب سرجری ہوئی ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ انہوں نے استنبول کے اسپتال میں 22 گھنٹے ریپچر اپینڈکس کی وجہ سے گزارے۔انہوں نے لکھا کہ اس سارے واقعے میں، میں نے موت کو انتہائی قریب سے دیکھا۔حمائمہ نے لکھا کہ میرے رب نے مجھے نئی زندگی دی ہے، مجھے دعاؤں کی سخت ضرورت ہے۔اداکارہ نے حاسدین سے متعلق اپنی پوسٹ پر صارفین سے التجائیہ لہجے میں کہا کہ نظر جان لے سکتی ہے، برائے مہربانی اپنے اور چاہنے والوں کیلئے دعا کرتے رہیں، نظر چلتا پھرتا بندہ مار سکتی ہے، پیار سے دیکھو، خدا سے ہر کسی کی خیر مانگو، ﷲ کسی کو حسد کی نظر نہ لگائے۔خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے حمائمہ ملک نے ترکی کے شہر استنبول میں ہونے والے انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز (آئی پی پی اے) کی تقریب میں اپنے جلوے بکھیرے تھے۔