• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ناظم جوکھیو قتل، جام اویس کے بھائی MNA جام عبدالکریم بھی ملزم نامزد

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں انویسٹی گیشن کمیٹی کی تفتیش جاری ہے۔پولیس کے مطابق7نومبر کو ناظم جوکھیو کے بھائی اور اہل خانہ کے بیانات ریکارڈ کیے گئے ہیں۔

ناظم جوکھیو کے اہلخانہ نے جام کریم سمیت مزید افراد کے نام بیانات میں دیئے ہیں۔گرفتار ایم پی اے جام اویس کے ڈیرے سے سی ٹی وی ڈی وی آر بھی تحویل میں لیا گیا ہے، ڈی وی آر کو فوٹیجز نکالنے کیلئے فارنسک کیلئے بھیجا جائیگا۔ 

ذرائع کے مطابق کیس میں گرفتار دو ملزمان ناظم جوکھیو کے قتل کا اعتراف کر چکے ہیں،اعتراف جرم کرنے والوں میں میر علی اور حیدر شامل ہیں۔ تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمان کے بیانات کو ثبوت کے ساتھ ثابت کرنا بھی ضروری ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزمان کے تفتیش میں دیئے گئے بیان کی قانونی حیثیت نہیں کیونکہ اکثر ملزمان عدالت میں بیانات سے مکر جاتے ہیں۔ 

پولیس نے کیس میں اغوا کی دفعہ 365 بھی شامل کر لی ہے اور مزید تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،پولیس نے ایم این اے جام عبدالکریم کو بھی ملزمان میں شامل کرلیا ہے، گرفتار جام اویس سمیت تین ملزمان پولیس ریمانڈ پر ہیں۔

تفتیشی افسر کے مطابق واقعہ میں جام عبدالکریم سمیت مزید 16 افراد کو نامزد کیا گیا ہے جن میں 5 ملزمان نامعلوم ہیں، واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج تھا،مقتول ناظم جوکھیو کا موبائل فون بھی اب تک نہیں مل سکا ہے۔

تازہ ترین