• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا ایران، لبنان کیلئے ہنگامی انسانی امداد کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

چین نے ایران، اردن، لبنان اور عراق کےلیے ہنگامی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے اعلامیے کے مطابق چین کی امداد کا مقصد ان ممالک کے عوام کی مشکلات کم کرنا ہے۔ چین خطے میں انسانی بحران پر تشویش اور متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔

وزارت خارجہ کے اعلامیے میں یہ بھی کہا گیا کہ چین جنگ بندی اور خطے میں امن کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ خطے میں بڑھتے انسانی بحران کو روکنا عالمی ترجیح ہونی چاہیے، مذاکرات اور سفارتکاری ہی مسائل کا واحد حل ہیں۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید