• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ پبلک سروس کمیشن میں تقرریوں کو کالعدم قرار دینے کیخلاف اپیلیں منظور

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے سندھ پبلک سروس کمیشن میں چیئرمین، ممبران اور دیگر اسامیوں پر تقرریوں کو خلاف ضابطہ قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دینے کے فیصلے کیخلاف دائر سندھ حکومت کی اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئےحتمی فیصلہ ہونے تک ہائی کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد روک دیا ،عدالت نے سندھ پبلک سروس کمیشن کے چیئرمین، ممبران اور اس فیصلے کے نتیجے میں فارغ ہونے والے افسران اور ملازمین کو بھی کام جاری رکھنے کی اجازت دے دی ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل بینچ نے منگل کے روز اپیلوں کی سماعت کی تو ایڈوکیٹ جنرل سندھ نے اپیلیں باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کرنے اور ان پر حتمی فیصلہ ہونے تک فیصلے پر عملدرآمد روکنے کا حکم جاری کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ سندھ ہائیکورٹ نے پبلک سروس کمیشن کا قانون بھی غیرآئینی قرار دیا ہے اورکمیشن میں تمام بھرتیوں کو بھی کالعدم قرار دے دیا ہے اس فیصلے سے ایک ہزار میڈیکل افسران کی بھرتیوں کا عمل بھی رک گیاہے۔

تازہ ترین