ڈھاکا (جنگ نیوز) بنگلادیش کے سابق چیف جسٹس کو مالی بدعنوانی کےکیس میں 11 سال قیدکی سزا سنادی گئی۔2017میں پارلیمنٹ ججوں کو برطرف نہیں کرسکتی، اپنے دور میں یہ فیصلہ دینے کے بعدجسٹس سریندر کمار جلاوطنی پر مجبور کردیئے گئے تھے۔سریندرکمار سنہا بنگلادیش کے پہلے ہندو چیف جسٹس تھے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی عدالت نے سابق چیف جسٹس سریندر کمار سنہا کو انکی غیرموجودگی میں سزاسنائی۔ پراسیکیوٹر کے مطابق سریندر کمار سنہا کو منی لانڈرنگ پر 7 سال اور اعتماد توڑنے پر 4 سال جیل میں رہنا ہوگا۔