• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نورمقدم کیس،سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ کی تفصیلات عدالت میں پیش

اسلام آباد (این این آئی)عدالت میں نور مقدم کے قتل سے قبل اور بعد میں پیش آئے واقعات سے متعلق سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ سے متعلقہ اہم دستاویز سامنے آگئی، سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ میں دل دہلادینے والے خوفناک مناظر کا ذکر بھی موجود ہے۔ مقتولہ نے دو مرتبہ گھر سے نکلنے کی کوشش کی، ملزم کی منت سماجت کرتے نظر آئی ، چوکیدار اور مالی گیٹ بند کرتے نظر آئے ۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی کی عدالت میں پراسیکیوشن کی جانب سے سی سی ٹی وی فوٹیج کیمرے کا ٹرانسکرپٹ جمع کرادیا گیا، ڈی وی آر کیمرے کا وقت پاکستانی اسٹینڈرڈ ٹائم سے 35 منٹ ایڈوانس ہے۔سی سی ٹی وی ٹرانسکرپٹ کے مطابق 18 جولائی کو رات 10 بجکر 18 منٹ پر نور مقدم فون سنتے ہوئے ملزم ظاہر جعفر کے گھر میں داخل ہوئیں،19 جولائی کو رات 2 بجکر 39 منٹ پر ملزم اور نور بیگ لے کر گیٹ سے نکلتے نظر آتے ہیں اور مین گیٹ کے باہر ٹیکسی میں سامان رکھ کر دوبارہ گھر میں داخل ہوتے ہیں۔اس کے بعد رات 2 بجکر 41 منٹ پر نور مقدم انتہائی گھبراہٹ خوف میں ننگے پائوں گیٹ کی طرف بھاگ کر آتی ہے،چوکیدار افتخار گیٹ کو بند کرتا نظر آتا ہے۔

تازہ ترین