• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکمرانIMF کی شرط مان کر عوام کو مہنگائی کی چکی میں پیس رہے ہیں،آفاق احمد

کراچی (اسٹاف ر پو ر ٹر) آفاق احمد نے کہا ہے کہ حکمران قرضوں کے حصول کیلئے IMF کی ہر شرط مان کر اپنی عوام کو مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں،تعلیم کو جو لوگ روزگارکا ذریعہ سمجھتے ہیں وہ اپنے اور اپنی قوم کے ساتھ ظلم کررہے ہیں،تعلیم یقیناً روزگار کے حصول اور ترقی میں مددگار ثابت ہوتی ہے لیکن تعلیم کو صرف روزگار کا ذریعہ سمجھ لیناغلطی ہوگی، مہاجر قوم کو اسکے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور امتیازی سلوک سے نمٹنے کیلئے باصلاحیت نوجوانوں کی ضرورت ہے اس لئے مہاجر نوجوان تعلیم کے حصول اوراسکے ذریعے اپنی صلاحتیوں میں اضافے پر توجہ مرکوز رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ضلعی عہدیداروں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔آفاق احمد نے انٹر میڈیٹ پر ی انجینئرنگ کے نتائج کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ امتحان میں 24170طلباء نے شرکت کی ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ ان طلباء کے انکی تعداد کے حساب سے مزید کالجزاور یونیورسٹیز بنائی جاتیں بورڈنے ڈگری کالجز اور یونیورسٹیزکی کراچی میں کمی کی وجہ سے 57فیصدطلباء کو سی،ڈی اور ای گریڈمیں پاس کرکے آگے تعلیم کے حصول سے محروم کرکے انکے مستقبل پر تالا لگادیا۔

تازہ ترین