• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کو ہر صورت 90 روپے فی کلو پر برقرار رکھا جائے، ڈپٹی کمشنر

ملتان (سٹاف رپورٹر )ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ ہر صورت 90 روپے چینی کا نرخ برقرار رکھا جائے ، کسی بھی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز محکمہ خوراک کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود، چیئرمین فوڈ شیخ مظہر عباس اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر احمد جاوید بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے کہا کہ سرکاری آٹے کی فراہمی میں رکاوٹ ڈالنے والی فلور ملز فوری سیل کی جائیں جبکہ محکمہ فوڈ چینی کی ارزاں نرخوں پر ترسیل کی بھی انسپکشن کرے۔
تازہ ترین