• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چینی کیلئے دکانداروں پر جرمانوں کیخلاف تاجروں کا احتجاجی مظاہرہ

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان شہر کے چیئرمین احتشام الحق نے کہا ہے کہ دکانداروں کو سرکاری چینی میسر نہیں ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ جرمانے اور دکانیں سیل کرکے زیادتی کررہے ہیں ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ پورے شہر تک بڑھادیا جائے گا اور اگر تحریک کی صورت اختیار کی تو ملک بھر میں احتجاج ہو گا ناجائز چالان اور دکانیں سیل کرنے کا سلسلہ بند کیا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اورنگزیب روڈ بیرون دہلی گیٹ کی جانب سے چوک دہلی گیٹ پر مبینہ ناجائزجرمانوں کے خلاف احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا تاجروں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے دکانوں میں چینی کی عدم موجودگی کے باوجودجرمانے اور سیل کرنے کے خلاف ٹائر جلا ئے اور روڈ بلاک کرکے احتجا ج کیا صدر شیخ منیر احمد نے بتایا کہ ناجائز جرمانوں دکانیں سیل کرنے کی وجہ سے خوف کی فضاء قائم ہے مرزا اعجاز علی ،ملک شفقت رضا ،طاہر ڈوگر ،اختر عالم قریشی ،تاج دین نے بھی خطاب کیا۔
تازہ ترین