بھارتی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کی تباہ کاریوں اور مختلف حادثات میں 5 افراد ہلاک ہوگئے، چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 10 اور 11 نومبر کو تامل ناڈو اور آندھراپردیش میں انتہائی تیز بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
تامل ناڈو حکومت نے چنئی سمیت 20 اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کردیا ہے، بارشوں سے متعدد گھروں کو نقصان بھی پہنچا ہے۔
دوسری جانب مزید بارشوں کے پیش نظر شہر میں دو دن کے لئے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔