بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے سابق بھارتی کوچ روی شاستری کے لیے سوشل میڈیا پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔
ویرات کوہلی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر روی شاستری کے ہمراہ اپنے کچھ یادگار لمحات کی تصاویر شیئر کی ہیں۔
ٹوئٹر پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ویرات کوہلی نے روی شاستری سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’تمام یادوں اور حیرت انگیز سفر کے لیے آپ کا شکریہ جو ہم نے آپ سب کے ساتھ بطور ٹیم گزارا ہے۔‘
ویرات کوہلی نے کہا کہ ’آپ کا تعاون بہت زیادہ رہا ہے جوکہ بھارتی کرکٹ کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔‘
اُنہوں نے روی شاستری کے لیے زندگی میں آگے بڑھنے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
دوسری جانب ویرات کوہلی کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے بعد اب روہیت شرما کو ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان بنادیا گیا ہے۔
بھارتی میں کرکٹ کے نگراں ادارے بورڈ آف کنٹرول کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹیم کا اعلان کیا۔
اس حوالے سے بی سی سی آئی نے بتایا کہ نیوزی لینڈ کے دورہ بھارت کے دوران ٹی ٹوئنٹی میچز کے لیے روہیت شرما کو کپتان مقرر کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ ورلڈکپ سے قبل ہی ویرات کوہلی نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ سے بھارتی ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان کردیا تھا۔