• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

T20 ورلڈکپ: بشریٰ انصاری کا کوہلی پرتنقید کرنےوالے بھارتیوں کیلئے پیغام

سینئر پاکستانی اداکارہ بشریٰ انصاری ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں ٹیم کی اچھی کارکردگی دکھانے میں ناکامی پر انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر تنقید کرنے والی بھارتی عوام کو پرسکون رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

بشریٰ انصاری نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ویرات کوہلی پر تنقید کرنےوالوں کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ ’ہیلو انڈیا! برائے مہربانی، پرسکون رہیں اور ویرات کوہلی پر دباؤنہ ڈالیں۔‘


انہوں نے لکھاکہ’ یہ کھیل ہے جنگ نہیں۔‘

اداکارہ نے بھارتی عوام کو کُھلے دل سے اپنے کھلاڑیوں کو ان کے وطن میں خوش آمدید کرنے کا مشورہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ پہلے میچ میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دوچار ہونے ہوئی بھارتی ٹیم نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021ء میں اپنے آخری گروپ میچ میں نمیبیا کو 9 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ کا اختتام جیت پر کر دیا۔

بھارتی ٹیم پہلے ہی ایونٹ سے آؤٹ ہوچکی تھی اور8 نومبرکو اپنا آخری گروپ میچ کھیلنے کے بعد وطن روانہ ہوجائےگی۔

تازہ ترین