پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
حال ہی میں اداکارہ میرا نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی۔
اس شو کے ایک سگمنٹ میں اداکارہ سے سوال کیا گیا کہ اگر انہیں ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کے لیے ساتھی اداکارہ ریما خان اور بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا پڑے تو وہ کس کے ساتھ سفر کریں گی۔
میرا جی نے سوال کا جواب دیتے ہوئے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کے ساتھ ’ٹائٹینک ‘ میں سفر کرنے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
میرا نے مزید کہا کہ ’وہ نریندر مودی کے ساتھ بات چیت کرنا چاہتی ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ ’وہ جہاز پر مودی کا برین واش کریں گی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کے بارے میں بات چیت کا آغاز کریں گی۔‘