• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان یا آسٹریلیا: ڈیل اسٹین کی سپورٹ کس کے ساتھ؟

جنوبی افریقا کے سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین سے سیمی فائنل سے متعلق مداح نے اہم سوال کرلیا۔ 

سابق فاسٹ بولر ڈیل اسٹین نے سوشل میڈیا پر سوال و جواب کا ایک سیشن رکھا جس میں مداحوں نے اُن سے مختلف سوالات کیے۔

اسی سیشن کے دوران ایک صارف نے ڈیل اسٹین سے پوچھا کہ ’پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلے جانے والے سیمی فائنل میں آپ کونسی ٹیم کو سپورٹ کریں گے؟‘

صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے ڈیل اسٹین نے کہا کہ ’سپورٹ مشکل ہے کیونکہ ان دونوں ٹیموں میں میرے دوست ہیں لیکن ذاتی طور پر مجھے پاکستان کا کرکٹ کھیلنے کا انداز پسند ہے۔‘

ڈیل اسٹین نے مزید کہا کہ ’فیلڈ پر کیے جانے والا پاکستانی ٹیم کا ہنسی مذاق بھی مجھے پسند ہے۔‘

واضح رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیمی فائنل 11 نومبر جمعرات کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان واحد ناقابل شکست ٹیم ہے اور بابر الیون نے گروپ میں تمام 5 میچز کے دوران ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔

تازہ ترین