• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اراکینِ پارلیمنٹ کیلئے وزیرِ اعظم عمران خان کا ظہرانہ

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیرِ اعظم عمران خان نے اراکینِ پارلیمنٹ کے اعزاز میں ظہرانہ دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ 150 سے زائد اراکینِ پارلیمنٹ وزیرِ اعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقدہ ظہرانے میں شریک ہوئے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی وزراء، اراکینِ تحریک انصاف اور اتحادی ارکان نے وزیرِ اعظم کے ظہرانے میں شرکت کی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس موقع پر وزیرِ اعظم عمران خان نے ارکان کو مشترکہ اجلاس میں حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

دوسری جانب وزیرِ اعظم عمران خان سے رکنِ قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد نے بھی ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران راجہ ریاض کے حلقے کے سیاسی امور اور جاری ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو بھی کی گئی۔

تازہ ترین