• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سانحہ اے پی ایس کیس: سپریم کورٹ میں وزیراعظم کی پیشی کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس


سپریم کورٹ میں سانحہ آرمی پبلک اسکول (اے پی ایس) پشاور از خود نوٹس کیس کی سماعت کے بعد اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔

وزیراعظم کی سانحہ اے پی ایس کیس میں پیشی کے بعد عمران خان کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید، اٹارنی جنرل سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر اسد عمر اور قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی، اٹارنی جنرل نے کیس سے متعلق اجلاس کے شرکاء کو بریفنگ دی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے دوران اجلاس سانحہ اے پی ایس پر عدالتی احکامات پر عمل درآمد یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں نے عدالت جانے کا فیصلہ خود کیا، عدلیہ کا احترام کرتے ہیں، جب بھی بلائے گی پیش ہوں گا۔

انہوں نے کہا کہ والدین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، عدالت کے ہر حکم کی پاسداری کریں گے۔

تازہ ترین