• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

داعش اب قابو میں ہے، تین ماہ میں 600 ارکان گرفتار کیے، ذبیح اللّٰہ مجاہد

افغان نگراں نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ افغانستان میں داعش اب قابو میں ہے۔ 

کابل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ذبیح اللّٰہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اگست سے اب تک داعش کے 600 ارکان اور ساتھیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ داعش ارکان افغانستان میں بہت زیادہ نہیں اور نہ ہی انہیں یہاں حمایت حاصل ہے۔ 

ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا کہ طالبان مسلسل داعش کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔ افغانستان میں موجود داعش خراسان، عراق اور شام والی داعش نہیں۔ یہاں موجود داعش خراسان میں زیادہ تر مقامی افراد ہیں جو عراق، شام والی داعش سے متاثر ہیں۔  

نائب وزیر اطلاعات نے بتایا کہ افغانستان میں موجود داعش خراسان سے دیگر ممالک کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکا سے بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

انھوں نے کہا کہ مذاکرات میں افغان مسائل پر بات ہوگی۔

تازہ ترین