اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا۔
وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بیان جاری کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے متعلق امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی ہے۔
اسد قیصر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر انتخابی اصلاحات اور اہم بلوں پر اپوزیشن جماعتوں سےجلد رابطہ کروں گا۔
اُن کا کہنا تھا کہ مشترکہ اجلاس دوبارہ جلد بلایا جائے گا، حکومت قانون سازی میں تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلنا چاہتی ہے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے اپوزیشن جماعتیں ملک کی بہتری کے لیے اصلاحات میں حکومت کا ساتھ دیں گی۔