• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں، حافظ نعیم




امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سندھ میں فوری طور پر بلدیاتی انتخابات ہونے چاہئیں۔

اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر پیپلز پارٹی نے کراچی میں قبضے کی سیاست جاری رکھی تو جماعت اسلامی اس کے خلاف ہر ممکن اقدامات کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی وڈیرہ شاہی نظام کے خلاف سڑکوں پر بھی احتجاج کرے گی اور اسمبلی کا بھی گھیراؤ کرے گی۔

تازہ ترین