• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آنجہانی پنیت راج کمار کی یادگار پر ہزاروں مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت کی مقامی فلم انڈسٹری (کنڑ) کے آنجہانی اداکار پنیت راج کمار کے انتقال کے 11 روز بعد بھی ان کی یادگار پر ہزاروں مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صبح 9 سے شام 6 بجے تک تقریباً 30 ہزار مداح روزانہ ان کی یادگار پر آرہے ہیں جس کے بعد وہاں 300 پولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے دارالحکومت بینگلورو کے ایک اسٹوڈیو میں آنجہانی اداکار کی یادگار بنائی گئی ہے جہاں ان کی وفات کے 11 روز بعد بھی مداحوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنیت راج کمار اچانک حرکت قلب بند ہوجانے کے باعث چل بسے تھے جس کے بعد ان کی سرکاری اعزاز کے ساتھ آخری رسومات ادا کی گئی تھیں۔آنجہانی اداکار کی موت کا سن کر ان کے 7 مداحوں نے بھی خودکشی کرلی تھی تاہم اب ان کی یادگار پر بھی ہزاروں مداحوں کی آمد جاری ہے۔

تازہ ترین