اسلام آباد(نمائندہ جنگ)ایوان بالا میں عوامی اہمیت کے حامل مسائل پر بات کرتے ہوئے سینٹر میاں رضا ربانی نے کہا کہ نیشنل سیکورٹی کے فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں کئے جاتے یہ ہائوس انفارمیشن کیلئے بھی نہیں رہ گیا، بہتر ہوگا کہ اس پارلیمنٹ کو تالے لگا دیں بغیر اطلاع کے ایک گھنٹہ پہلے اجلاس بلایا جاتا اور پھر ختم بھی کر دیا جاتا ہے ،اس پر حکومتی ارکان نے کہا کہ پہلے تالے لگائے جائیں جس پر خوب شور مچا، چیئرمین سینٹ چپ کراتے رہ گئے تاہم رضاربانی مسلسل بولتے رہے، انہوں نےکہا کہ نیشنل سیکورٹی کے حوالے سے ایوان کو اعتماد میں لیا جاتا اور نہ فیصلے پارلیمنٹ میں نہیں کئے جاتے ہیں ، فیصلہ کیا گیا کہ امریکا کو ہوائی اڈے نہیں دیئے جائیں گے اس پر بھی ایوان کو اعتماد میں نہیں لیا گیا، امریکی کانگریس کی میٹنگ سے ہمیں اطلاعات ملتی ہیں، تحریک لبیک کے ساتھ جو مذاکرات ہوئے ہیں، اس کی معلومات پارلیمان کو نہیں دی جاتی۔