کوئٹہ (آئی این پی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ محمد داؤد خان ناصر نے 11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے مقدمہ میں نامزد ملزم کو جرم ثابت ہونے پر 3سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی۔ استغاثہ کے مطابق ملزم سہیل خان کے خلاف پولیس تھانہ سول لائن کوئٹہ میں سول ہسپتال کوئٹہ میں 11سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا ارتکاب کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرکے مقدمہ کا چالان عدالت میں پیش کیا گیا تھا ۔گزشتہ روز عدالت کے جج نے کیس کا محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ملزم سہیل خان کو 3سال قید اور 30ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنا دی، عدم ادائیگی جرمانہ کی صورت میں ملزم کو مزید 6ماہ قید بھگتنا ہوگی۔