معروف پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے پاکستان کے دو بڑے شہروں کراچی اور لاہور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کراچی کو لاہور پر زیادہ ترجیح دی۔
پاکستان کے مشہور مزاحیہ ڈرامہ سیریز ’بلبلے‘ سے اپنے کردار نبیل سے شہرت حاصل کرنے والے اداکار نبیل ظفر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے کراچی اور لاہور کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اداکار نے کہا کہ لاہور اپنی ثقافت کی وجہ سے ان کی روح میں سمایا ہوا تھا لیکن کراچی وہ جگہ ہے جہاں سے ان کا روزگار چلا۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’کراچی میں انہیں اپنے ٹیلنٹ کو نکھارنےکے لیے ایک پلیٹ فارم ملا۔‘
نبیل ظفر نے کراچی اور لاہور دونوں شہروں میں رہنے کے اپنے تجربے پر شاعرانہ تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ’ عمر کا ایک اور باب ختم ہوا، یہ شباب ختم ہوا ایک عذاب ختم ہوا۔‘