کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ہمیں آئے دن کھانے پینے کی اشیاء کے ایسے نام نظر آتے ہیں جو کسی نہ کسی مشہور معروف ڈراموں یا ان کے کردار پر مبنی ہوتے ہیں ۔پاکستانی اداکار نبیل ظفر نے اپنے مقبول ترین مزاحیہ ڈرامے ’بلبلے ‘ کے نام سے بنائے جانے والے چاکلیٹ کو فروخت کرتے دیکھا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی۔نبیل نے اپنے انسٹاگرام ویڈیو شیئر کی جس میں ایک بچہ ان کی گاڑی کے پاس آتا ہے اور انہیں چاکلیٹ فروخت کرنا چاہتا ہے، جس پر وہ اس بچے سے پوچھتے ہیں کہ اس کے پیکٹ پر کیا لکھا ہے ۔بچہ پہلے کہتا ہے کہ مومو تاہم نبیل اس سے کہتے ہیں کہ میرے ہی نام کے چاکلیٹ مجھے بیچ رہے ہو جس پر وہ بچہ حیران ہوجاتا ہے ۔نبیل نے بچے سے کہا کہ پیکٹ پر دیکھو اس میں میں کہاں ہوں بچہ غور سے دیکھنے پر انہیں پہچان لیتا ہے۔