وزیراعظم عمران خان نے سیمی فائنل جیتنے کے لیے پاکستانی ٹیم کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دبئی کے دورے کا امکان ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی جانب سے پاکستان کا فائنل میچ دبئی جاکر دیکھنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے قریبی رفقا سے فائنل میچ دیکھنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔
واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا دوسرا سیمی فائنل آج ناقابل شکست پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے شروع ہوگا۔