• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جرائم کی روک تھام کیلئےفعال انداز اپنانے کی ضرورت ہے، سپریم کورٹ

اسلام آباد (رپورٹ، رانا مسعود حسین) چیف جسٹس آف پاکستان مسٹر جسٹس گلزار احمد نے ملک میں امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورتحال اور جرائم کی بڑھتی ہوئی شرح پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے جرائم کی روک تھام اور سراغ لگانے کے لئے فعال انداز اپنانے کی ضرورت پر زور دیااور کہا کہ خواہش ہے سندھ پولیس اپنی کارکردگی بہتر بنائےجبکہ سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا ہے کہ عائلی اور دیوانی تنازعات کی طرح فوجداری تنازعات میں بھی متبادل تنازعات کے حل کا نظام متعارف کرایا جائے تاکہ ملک کی عدلیہ اہم مسائل پر توجہ دے سکے۔ جمعرات کو سپریم کورٹ بلڈنگ میں چیف جسٹس گلزار احمد کی زیرصدارت ʼʼ پولیس ریفارمز کمیٹیʼʼ کا اجلاس منعقد ہوا ۔اجلاس میں سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ،مسٹر جسٹس عمر عطا بندیال، چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت وبلتستان کے پولیس سربراہان سمیت کمیٹی کے دیگراراکین نے شرکت کی۔

تازہ ترین