ملتان (سٹاف رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھی کی تجویز پر جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود نے لودھراں سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے رکن آفتاب علی خان بابر کو ملتان ڈویژن کا نائب صدر نامزد کر کے نوٹیفیکشن جاری کر دیا ہے، آفتاب علی نے کہا کہ میں اپنے قائد بلاول بھٹو زرداری کے ہر حکم کی پیروی کروں گا۔