• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر پی ڈی ایم آج دوپہر احتجاج کرے گی، جس کی تیاریاں جاری ہیں جبکہ ٹریفک پولیس نے شہریوں کی سہولت کے لیے متبادل ٹریفک پلان جاری کر دیا۔

کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک پر آج دوپہر ہونے والے پی ڈی ایم کے احتجاج کی قیادت پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کریں گے، تاہم صدر مسلم لیگ نون میاں شہباز شریف طبیعت کی ناسازی کے باعث احتجاج میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔

احتجاج کی قیادت کے لیے مولانا فضل الرحمٰن کراچی پہنچ چکے ہیں، شاہد خاقان عباسی مسلم لیگ نون کی نمائندگی کرتے ہوئے احتجاج میں شریک ہوں گے۔

پی ڈی ایم میں شامل دیگر جماعتوں کے قائدین اور کارکنان بھی احتجاج میں شریک ہوں گے۔

کراچی کے علاقے صدر ریگل چوک کے قریب پی ڈی ایم کے مظاہرے کے پیشِ نظر متبادل ٹریفک پلان جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے انتظامات کیئے گئے ہیں۔

احتجاجی مظاہرہ کے شروع ہوتے ہی ریگل چوک کی جانب آنے اور جانے والی سڑکوں کو بند کر کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر موڑ دیا جائے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کے مطابق پیپلز چورنگی سے ریگل چوک کی سمت جانے والے ٹریفک کو لکی اسٹار کی طرف بھیجا جائے گا۔

کراچی ٹریفک پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم اے جناح روڈ سے پریڈی اسٹریٹ جانے والے شہری صدر دواخانے کا راستہ اختیار کریں۔

تازہ ترین