کراچی (اسٹاف رپورٹر) صابر اسپورٹس، ظہور شہید، غریب شاہ یونین اور لعل بخش میموریل نے بینک الفلاح ڈسٹرکٹ سائوتھ فٹ بال چیمپئن شپ میں اپنے اپنے میچز جیت لئے۔ ان میچوں میں ریفری کے فرائض یوسف منصوری، انور شاہ، ڈپٹی ریفریز یوسف فیفا واجد اور اعظم نے انجام دیئے۔ میچ کمشنر اللہ بخش بلوچ تھے۔