• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یونس طاہر کی سپریم کورٹ آزاد کشمیر میں بطور جسٹس تعیناتی کا خیرمقدم

برمنگھم (آصف محمود براہٹلوی) آزاد کشمیر کے سینئر قانون دان محمد یونس طاہر کے سپریم کورٹ آزاد کشمیر کا ایڈہاک جسٹس تعینات ہونے پر اوورسیز کشمیریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی اور صدر ریاست بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے یہ فیصلہ کرکے برطانیہ میں مقیم کشمیریوں کے دل جیت لیے۔ ان خیالات کا اظہار سابق مشیر آزاد کشمیر حکومت محمد سعید مغل ایم بی ای، ماہر امیگریشن لاء بیرسٹر محمد اشرف مغل، پروفیسر ثاقب بشیر، سابق لارڈ میئر بریڈ فورڈ محمد عجیب مغل، محمد اسلم لون، مسعود لون سمیت دیگر نے کیا۔ سعید مغل کا کہنا تھا کہ محمد یونس طاہر نے بحیثیت جسٹس ہائی کورٹ اور بطور چیف احتساب کمشنر اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن نبھائیں، مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں انتقامی کارروائی اور تعصب کی بنیاد پر اس وقت کے وزیراعظم نے دیگر جسٹس صاحبان کے ساتھ انہیں بھی فارغ کردیا تھا جس کی سزا سابق حکمراں بھگت رہے ہیں ۔ بیرسٹر اشرف مغل، پروفیسر ثاقب بشیر نے کہا کہ موجودہ حکومت نے آتے ہی آزاد کشمیر کی سپریم کورٹ میں محمد یونس طاہر کی تعیناتی سے ایک اچھا آغاز کیا ہے جس کا خیرمقدم کرتے ہیں، برطانیہ میں پہلے پاکستانی کونسلر ویمبلے لارڈ میئر کا اعزاز رکھنے والے محمد عجیب مغل نے کہا کہ یہ ایک احسن فیصلہ ہے، محمد یونس طاہر اپنی سابق روایات کو برقرار رکھتے ہوئے انصاف کا بول بالا کریں گے۔اس فیصلے سے حکومت نے اوورسیز کشمیریوں کے دل جیت لئے ہیں۔ 
تازہ ترین