لاہور(خصوصی نمائندہ)وزیر اعظم عمران خان اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف محمد شہباز شریف نے سابق وزیر اعظم چوہدری شجاعت کے صاحبزادے چوہدری سالک حسین کو الگ الگ ٹیلی فون کر کے چوہدری شجاعت حسین کی طبیعت بارے دریافت کیا۔ عمران خان اور محمد شہباز شریف نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰہ تعالیٰ چوہدری شجاعت حسین کو جلد صحتیابی اورتندرستی عطا کرے۔