• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رانا شمیم سندھ ہائی کورٹ کے پی سی او جج رہے ہیں، شہزاد اکبر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)مشیر وزیر اعظم برائے داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ رانا شمیم سندھ ہائی کورٹ کے پی سی او جج رہے ہیں ۔میاں نواز شریف نے اگست 2015میں انہیں گلگت بلتستان میں کنٹریکٹ پر جج جبکہ 2017میں شہباز شریف نے رانا شمیم کے بیٹے کو ایڈوکیٹ جنرل پنجاب تعینات کرا یا۔ مشیر وزیر اعظم نے کہا کہ ان عنایات کے تحت آج رانا شمیم نے عدلیہ پر حملہ کرنے کے لیے مکمل معا ونت فراہم کی، پچھلے بیس سال کا اگر جا ئزہ لیا جائے تو پتہ چلے گا کہ ن لیگ بالخصوص نواز شریف اور شہباز شریف کی طرف سے عدلیہ کو کس طرح متنا زع بنانے کی کوشش کی گئی۔آ صف زرداری اور بینظیر بھٹو کو سزا دینے کے لیے شہباز شریف اور جسٹس قیوم کی ٹیپس بھی ریکارڈ پر موجود ہیں ۔ شہزاد اکبر نے 90میں سپریم کورٹ پرہونے والے حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انصا ف کے تقاضوں کو مکمل کرنے کے لیے جب ا ن سے سوال کیا گیا تو ن لیگ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے کے لیے جتھے لے کر آئی تھی اور حملہ کیا ۔ اسی طرح موجودہ کیس میں ایک غیر متعلقہ جج کو ٹا رگٹ کر نے کے لیے ایک ایسا شخص جو قانون کے مطابق جسٹس بھی نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔

تازہ ترین