• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر ملتان اینٹی کرپشن میں دوسری بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہوئے

ملتان (سٹاف رپورٹر)سرکاری خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے کے الزام میں میئر ملتان نوید الحق آرائیں اینٹی کرپشن کی دوسری بار طلبی کے باوجود پیش نا ہوئے ۔اینٹی کرپشن ابھی تک میئر ملتان کا بیان بھی ریکارڈ نہیں کرسکا۔میئر ملتان نوید الحق آرائیں نے میٹرو بس پراجیکٹ کی تشہیر، زینتھ پلازہ ملتان کا غیر قانونی نقشہ منظور کرنے اور ٹھیکداروں کو بوگس ادائیگیوں کے ذریعے کروڑوں روپے کی کرپشن کی ۔جس میں ٹھیکداروں نے اینٹی کرپشن کو ریکوری بھی جمع کرائی ہے۔واضح رہے اس مقدمہ کا اندراج سال 2020 میں کیا گیا تھا ۔مگر میئر ملتان نے مقدمہ میں حکم امتناعی حاصل کیا ہوا تھا،کچھ روز قبل عدالت نے مذکورہ حکم امتناعی ختم کردیا تھا۔
تازہ ترین