• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا و چینی صدور کی ورچوئل ملاقات نتیجہ خیز قرار

امریکا کے صدر جوبائیڈن اور چینی صدر شی جن پنگ کی ورچوئل ملاقات کو چینی سرکاری میڈیا نے بے تکلف، تعمیری، اہم اور نتیجہ خیز قرار دیدیا ہے۔

چینی صدر نے ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان رابطے، تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ اگر تائیوان کی آزادی کی حامی قوتوں نے سرخ لکیر عبور کی تو فیصلہ کن اقدامات کرنے ہوں گے۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق امریکا کےصدر جوبائیڈن سے ورچوئل ملاقات میں چینی صدر نے کہا کہ امریکا میں کچھ لوگ چین کو کنٹرول کرنے کے لیے تائیوان کو استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ رجحان بہت خطرناک اور آگ سے کھیلنے کے مترادف ہے، چین امریکا تجارتی معاملات کو سیاسی نہیں بنانا چاہیے۔

چینی صدر نے کہا کہ چین آنے والی امریکی کاروباری شخصیات کے لیے فاسٹ ٹریک لین اپ گریڈ کرنے پر اتفاق کرتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے، اتفاق رائے پیدا کرنے، فعال اقدامات کیلئے مل کر کام کرنے کیلئے تیار ہیں۔

بائیڈن چین کی جانب امریکی پالیسی کو ٹریک پر واپس لانے کے لیے سیاسی قیادت کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔

تازہ ترین