• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد کی احتساب عدالت نے امریکی پراپرٹی سے متعلق کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عبوری ضمانت 23 نومبر تک منظور کر لی۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کی امریکا میں پراپرٹی کیخلاف نیب تحقیقات کا کیس جج محمد عظیم خان کی عدالت میں زیر سماعت آیا۔

سابق صدر آصف علی زرداری اپنے وکیل فاروق نائیک کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے، آصف علی زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کیلئے درخواست دائر کی جو عدالت نے منظور کرلی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے آصف زردادی کو ضمانت قبل از گرفتاری دے رکھی ہے، نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد یہاں درخواست دائر کر رہےہیں ، نئے آرڈیننس کے بعد نیب کیسز میں ملزمان کی ضمانت کیلئے احتساب عدالت کو اختیار دے رکھا ہے۔

اس موقع پر عدالت نے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کی ہدایت کی اور درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تازہ ترین