• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایل این جی معاہدہ کسی فرد واحد نے نہیں کیا، وکیل شاہد خاقان

ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللّٰہ نے عدالت کے سامنے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ معاہدہ کسی فرد واحد نے نہیں بلکہ کابینہ اور ای سی سی نے کیے، نیب کو سیاسی انجینئرنگ کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں ایل این جی ریفرنس کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی جج محمد عظیم خان کی عدالت میں سامنےپیش ہوئے۔

شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفراللّٰہ نے عدالت کےسامنےدلائل دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے ساتھ ایل این جی بند تھی اور پارلیمان نے ایک بھی آبزرویینش نہیں دیا، ہم پر الزام ہے کہ ہم نے پیسے نہیں لگائے۔

عدالت نے ایل این جی ریفرنس کیس کی سماعت 23 نومبر تک ملتوی کر دی ۔

تازہ ترین