وزیراعظم عمران خان نے جہلم شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھ دیا، 128 کلومیٹر طویل دو رویہ سڑک 16 ارب روپے کی لاگت میں تعمیر ہوگی۔
وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں منعقدہ تقریب میں جہلم شاہراہ کا سنگ بنیاد رکھا، یہ سڑک 30 ماہ کی مدت میں مکمل ہوگی۔
جہلم شاہراہ کی تعمیر سے چکوال، خوشاب، منڈی بہاء الدین، گجرات اور میر پور کے علاقوں کا رابطہ قائم ہوگا۔
16 ارب کی لاگت سے بننے والی سڑک سے سیاحت کے فروغ، کاشت کی فارم سے مارکیٹ تک رسد اور روزگار کے مواقع میں اضافے کے ساتھ معاشی ترقی میں مدد ملے گی۔
تقریب سے وزیراعظم عمران خان، وزیراعلیٰ عثمان بزدار اور وفاقی وزیر فواد چوہدری نے خطاب کیا۔